Overblog
Edit post Follow this blog Administration + Create my blog



آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جو شخص باوجود غصہ کے دوسرے پر قدرت رکھتا ہو اس کے باوجود غصہ کو پی جائے تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن تمام مخلوقات کے سامنے بلائے گا اور اسے اختیار دے گا کہ جنت کی جس حور کو چاہے پسند کر لے۔“ 
ایک اور حدیث میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”اللہ کے نزدیک اجر و ثواب کے اعتبار سے سب سے زیادہ عظمت والا گھونٹ وہ غصہ کا گھونٹ ہے جسے محض رضائے خداوندی کی نیت سے انسان پی جائے گا۔“ 
حقیقت یہ ہے کہ غصہ کو پی جانا اور مخاطب کو معاف کر دینا اعلیٰ درجہ کا کمال ہے۔ 
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے نزدیک انتہائی پسندیدہ اعمال میں سے یہ تین اعمال ہیں۔ 
(1) قدرت کے باوجود معاف کر دینا 
(2) تیزی اور شدت میں غصہ کو قابو میں رکھنا 
(3) اور اللہ کے بندوں کے ساتھ نرمی اختیار کرنا۔ 
(شعب الایمان)


Enhanced by Zemanta
Tag(s) : #Islam, #Ethiopia, #Muhammad, #Allah, #Hijra (Islam), #Sunnah, #Sahih al-Bukhari, #Hadith
Share this post
Repost0
To be informed of the latest articles, subscribe: